وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مزدور کی سیفٹی ہم سب کی ذمہ داری ہے، بہت سے اداروں میں قواعد و ضوابط کتابوں میں لکھ کر رکھ دیا جاتا ہے

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیفٹی کٹ پہننی ہے، مقررہ اسپیڈ سے زیادہ موٹرسائیکل نہیں چلانا، ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، ہمیں خود بھی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو ترجیح دینی ہوگی،رائیڈرز کے لیے محفوظ سفر نہایت ضروری ہے،حکومت میں آنے سے پہلے رائیڈرز کی فلاح کا سوچا تھا.حکومت میں نہیں تھی تو سوچتی تھی ان بچوں کیلئے کچھ کرنا چاہیے،حادثات میں ہونے والے نقصانات کی بہت فکر ہوتی تھی،ہیلتھ انشورنس چوٹ لگنے اور نقصان کے بعد ملتا ہے،سیفٹی کے لیے ہیلمٹ کافی نہیں ہے،عوام کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سیفٹی کٹ پہننی ہے، مقررہ اسپیڈ سے زیادہ موٹر سائیکل نہیں چلانا، میرے 3 بچے ہیں، وہ جب بھی باہر جاتے ہیں تو ان کو کہتی ہوں کہ گاڑی تیز نہ چلائیں،ڈلیوری کرنیوالی تمام کمپنیوں کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ ان میں کام کرنیوالے بچوں کو سیفٹی گیئر دیے جائیں۔ اس کیلئے قانون بھی لارہے ہیں اور اگر کوئی کمپنی اس قانون پر عملدرآمد نہیں کریگی تواسکو جرمانہ بھی ہوگا اور سخت ایکشن بھی ہوگا

مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں،مریم نواز

مریم نواز کا ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار برہمی

میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

Shares: