وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دربار ہال سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں صوبے کے محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی،اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے، عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے، صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں، خدمت کے جذبے سے سر شار، دیانتدار افسروں کو سلیوٹ کرتی ہوں، میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی اور نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے، اسٹرکچرل ریفارمز کرنا ہوں گی، ہم مسائل کی جڑ تک پہنچ کر اسے ختم کریں گے، افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں، کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا، مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ صرف ایک ہی ہوگا اور وہ پنجاب بورڈ کہلائے گا ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پہلے ہی روز ایکشن لیتے ہوئے پنجاب کے آٹھ لاکھ اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے، اور حکم دیا کہ لائسنس صرف ان لوگوں کو ملے گا جن کو عدالت اجازت دے گی، تاہم دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اسلحہ لائسنس معطل نہیں کئے جارہے، تعلیمی بورڈ کو ایک ہی صوبائی بورڈ بنانے کا فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا حکم نہیں دیا، تعلیمی بورڈز کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوااور نہ ہی مریم نواز نے ہدایت جاری کی،میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر کی تصدیق نشر کرنے سے پہلے کر لی جائے،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبہ بھر میں گلیوں کی مرمت کے پراجیکٹ کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ کے اراکین اسمبلی کی ملاقات ہوئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے لئے پلان طلب کر لیا،ارکان پنجاب اسمبلی کو پراجیکٹ کےلے تحریری ڈیمانڈ دینے کی ہدایت کی گئی،شہروں اور دیہات کے محلوں کی چھوٹی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے لئے فوری پلان بھی طلب کر لیا گیا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر حلقے کو ترقیاتی پراجیکٹ کے لحاظ سے ماڈل حلقہ بنانا چاہتے ہیں۔عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہونے چاہئے ۔پرویز رشید ، ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب ، عظمی بخاری ، بلال کیانی ، ثانیہ عاشق بھی ملاقات میں شریک تھیں.
سیاست نہیں، بس عوام کی خدمت ہی مشن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، پنجاب میں مقیم مستحق افراد کا ڈیٹا بنک تیار کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مستند ڈیٹا بنک کے لئے "پراونشل سوشو اکنامک رجسڑی "پروگرام کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کو اس کا حق اسی کی دہلیز پر ملنا چاہیئے ۔ سیاست نہیں، بس عوام کی خدمت ہی مشن ہے۔
مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب آج پہلا دن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز رائے ونڈ سے اپنے دفتر کے لیے روانہ ہوئیں جہاں کام کے آغاز کے پہلے ہی دن انہوں نے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ٹریفک مینجمنٹ ٹھیک کی جائے اور شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، مریم نواز نو بجے سیکرٹریٹ پہنچ چکی تھیں، مریم نواز کے پہنچنے پر افسران کی دوڑیں لگ گئیں،
واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی تھیں، ان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا تھا، اس موقع پر نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، کیپٹن ر صفدر و دیگر موجود تھے.
نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ
مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر
مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان
مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم
قبل ازیں مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہو گئی ہیں،مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں 220 ووٹ ملے ہیں،وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بعد مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے دفتر ، دل اور چیمبر کے دروازے اپوزیشن کے لئے بھی کھلے ہیں،ڈیتھ سیل، قید تنہائی، بےقصور عدالتی راہداریوں میں دھکے کھانا، والد کی گرفتاری، ماں کا گزرجانا ، ان سب تکالیف کے باوجود مخالفین کی شکرگزار ہوں،اپنی والدہ اور قوم کی تمام ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،جو آج یہ تاریخ بن رہی ہے یہ ہر خاتون کی فتح ہے ہر بیٹی اور ہر ماں کی فتح ہے۔ اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عورت ہونا بیٹی ہونا آپ کے خوابوں کی تعبیر کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔