وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات
تحریر!چوہدری خالد رسول انفارمیشن آفیسر ڈیرہ غازی خان

عوامی خدمت کا جذبہ انسان کو عروج تک پہنچا دیتا ہے،دور حاضر میں عوامی خدمت کی بدولت لوگوں کی توجہ اور ہمدردیاں حاصل کی جاسکتیں ہیں،ان گنت مسائل کے گرداب میں مبتلا ہر فرد کسی نہ کسی ریلیف کا منتظر رہتا ہے،ظلم وستم، مہنگائی،چھیناجھپٹی،بے روزگاری،ہراسمنٹ،بے راہ روی،بدعنوانی،شتر بے مہار مسائل کے اس دور میں کسی طرف سے بھی ریلیف کا آنا تازہ ہوا کے جھونکے کے مترادف ہوتا ہے۔

وطن عزیزپاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی بات کی جائے جہاں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہے ، اس صوبہ کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ یہاں صوبہ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف براجمان ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صوبائی حکومت اپنے صوبہ کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،انقلابی اقدامات کی بدولت وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکی ہیں۔ زندگی کا کوئی ایسا فیلڈ نہیں ہے جس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اصلاحاتی پیکج متعارف نہ کروایا ہو۔صوبہ کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، گڈگورنینس،اداروں کی کارکردگی جانچنے کا معیار،میگا ترقیاتی منصوبے،اربوں کے اصلاحاتی پیکجز سمیت دیگر اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وہ عوامی خدمت میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں۔آج ہم وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کا تذکرہ کرینگے۔

موسمی تغیرات کی بات کی جائے تو سموگ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے،جس کے خاتمے کیلئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سموگ فری پنجاب وژن کے قانون اور ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دیا ہے،حکومت کے پہلے تین ماہ میں تمام شعبوں کو سہولیات، تکنیکی معاونت،آلات اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کے اقدامات پر توجہ مرکوز رہی ہے،اب اگلے تین ماہ میں صنعت،زراعت،ٹریفک سمیت دیگر شعبوں میں ماحولیاتی تحفظ کے قانون اور ضابطوں پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے،ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزیوں پر جرمانے،سزائیں اور گرفتاریاں ہونگی،”نو پلاسٹک” پر مکمل پابندی کا ہدف پورا کیا جائیگا ،

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف خود تمام کی نگرانی کررہی ہیں،صوبہ میں مونجی اور دیگر فصلوں کی باقیات جلانے،صنعتوں سے زہریلے دھوئیں،آبی گزرگاہوں میں زہریلے کیمیائی مادوں کے اخراج پر سخت کارروائی ہوگی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی انسداد سموگ کے تمام پراسس میں پیش پیش ہیں،ان کا کہنا ہے کہ سموگ کے عذاب سے نجات کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،عوام، میڈیا اور معاشرے کے تمام طبقات کی مدد سے ہی ہماری فضا زہریلے دھوئیں اور جان لیوا بیماریوں سے پاک ہوگی،عوام کی مدد سے ہی اب تک کامیابیاں ملی ہیں اور آئندہ بھی ملیں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے عوام کی آسانی کیلئے”دستک”پروگرام کے بدولت صوبہ بھر میں نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے،اس پروگرام سے پنجاب بھر کے لاکھوں نوجوانوں کیلئے باعزت روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،پروگرام کی سروسز 10سے بتدریج بڑھا کر65 تک کرنے پر کام جاری ہے،وزیر اعلی مریم نواز شریف کے دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھے ملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا، دستک نمائندوں کی اہلیت کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشن سے کلیرنس سرٹیفکیٹ،ذاتی موٹر سائیکل اور لائسنس کا ہونا لازمی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا کہ اس پروگرام کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے،عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے گھر بیٹھے بٹھائے تمام سروسز میسر ہونگی،پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی دور میں داخل ہوچکاہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی،آرٹیفشل انٹیلی جنس سے عوام کی زندگیوں میں بھر پور آسانیاں لارے ہیں۔

حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے مختلف ماڈل بازاروں سے مفت ہوم ڈلیوری شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دیدی ہے،لوگوں کو ماڈل بازاروں سے آن لائن آرڈر کیلئے موبائل ایپ لانچ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے،وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازاروں کو گرین پنجاب سولر ماڈل میں منتقل کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ضلع میں ایک سال کے اندر ماڈل بازار قائم کیا جائے،ان بازاروں میں مقررہ نرخ سے کم پر سبزیاں اور پھل کی فروخت کئے جائیں،بازاروں میں اوزان و پیمائش کی مانیٹرنگ کی جائے،ماڈل بازار عام آدمی کیلئے ہیں،انہیں ہر صورت میں اچھی چیز ملنی چاہیئے۔

ملک بھر کی طرح پنجاب میں امسال زیادہ بارشوں سے وسیع پیمانے پر سیلاب کی پیش گوئی ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حفظ ما تقدم کے طور پر پنجاب بھر کے ندی نالوں اور ڈرین کی بھرپور صفائی کا حکم دیتے ہوئے اضلاع سے ڈیلی رپورٹ طلب کی ہے،سیلاب سے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں بروقت عوام کے انخلاء،رودکوہیوں کے نالوں کے راستوں سے تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹانے،انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشی کی منتقلی،ندی نالوں کی مانیٹرنگ،ارلی فلڈ وارننگ سسٹم سے مسلسل اٹیچ رہنے،متاثرہ دیہاتوں کے لوگوں کیلئے قیام و طعام کا انتظام،سیلاب کی بروقت اور مستند اطلاعات کی ترسیل یقینی بنانے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے ”پنجاب کے پہلے انقلابی ایجوکیشن پروگرام ”پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس کے تحت پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلی پنجاب نے سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈز کی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کیا ہے،سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار اورماہانہ” مقابلے”ہونگے،جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع راجن پور،لیہ،بھکر میں سی ایم پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا ماہ اگست سے آغاز ہوگا،وزیر اعلیٰ نے 14ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی مستقلی کا پلان طلب کرتے ہوئے پنجاب بھر میں سہولیات،ضروریات کے تعین کرنے کیلئے سکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،گرین سکول پروگرام کے تحت ہر طالبعلم کم ازکم ایک پودا لگائے گا جس کی ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی،سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش،کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔

مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں 603نان فنکشنل سکولوں کی بحالی،سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ارکان صوبائی اسمبلی کی ڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر آسان اور قابل عمل بنانے،میٹرک کی سطح پر ٹیکنالوجی کے 12کورسز متعارف کرانے،کم لاگت میں کلاس روم،آئی ٹی لیب،ایس ایم سی کوممکن بنانے،سکول مینجمنٹ کونسلز کو فعال اور موثر بنانے،سرکاری سکولوں میں ٹیچر میٹنگ، سہ ماہی سٹوڈنٹ رپورٹ کارڈ کیاجراء پر اتفاق کیا گیا ہے،وزیراعلی مریم نوازشریف نے سکول سسٹم کی ری ویمپنگ کیلئے جامع سکول ایجوکیشن پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے،علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ،قائد اعظم اکیڈمی آف ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اور پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کو یکجا کر کے پیکٹا (PECTAA) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ورچوئل ریلیٹی روم،ٹیک روم،آرٹ روم اور دیگر ایجوکیشن کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دی جائیگی،ہر ڈسٹرکٹ میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سنٹر آف ایکسیلینس بھی قائم ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحی پر ڈیرہ غازیخان کی عوام کیلئے بڑا تحفہ بھی دیا،انہوں نے ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو کروڑوں روپے مالیت کی جدیدمشینری فراہم کی جس سے وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے تحت اب شہروں کیساتھ ساتھ دیہاتوں کو بھی صاف ستھرا بنایا جارہا ہے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو جدید مشینری کی فراہمی کاباقاعدہ افتتاح آرٹس کونسل میں کیا گیا۔ڈبلیو ایم سی کے سٹاک میں3کمپیکٹرز،ایک آرم رولر،100ہینڈ کارٹس اور400کنٹینرز کا اضافہ ہوا ہے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے جدید مشینری کی ہینڈنگ اوور کا افتتاح کیا۔

محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن قیام امن کیلئے اقدامات،روٹس کی نگرانی،سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،صفائی وستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو ممکن بنایا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب ہونہارمیرٹ سکالر شپ پروگرام کی منظوری بھی دے دی ہے صوبہ کے ہونہار طلباؤطالبات کیلئے سکالر شپ کی تعداد چار ہزارسے بڑھا کر پچیس ہزار اور لیپ ٹاپ سکیم کے فوری اجراء کی ہدایات بھی دی ہیں ان کا کہنا ہے کہ سرکاری اور آٹھ منتخب پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے بی ایس کرنے والے طلبہ کی سو فیصد فیس سکالرشپ سے ادا ہو گی .

بلاشبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ صوبے کا ہر علاقہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو،عوام کا معیار زندگی بلند ہو،ریلیف کے کاموں میں بہتری دیکھنے کو ملے،ترقیاتی کاموں میں عوامی مفادات کو اہمیت ملے،ہر فیلڈ میں عوامی رائے کا احترام کیا جائے،پبلک دفاتر لوگوں کو ریلیف فراہمی میں آگے ہوں۔

ڈیرہ غازی خان میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک اور ٹیم پوری طرح وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے اس ضلع میں چیک پوسٹوں پر حفاظتی انتظامات سمیت سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے،انتظامیہ دن رات الرٹ ہے،ان اقدامات کی بدولت ڈیرہ غازیخان پرامن روایات کو بدستور پروان چڑھا رہا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقی وخوشحالی کے اس سفر میں حکومتی اقدامات کو ہر سطح پر ضرور سراہا جائے۔

Leave a reply