باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کی ملاقات ہوئی ہے

چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ افتخار سہو اور وزیراعلیٰ کے سیکرٹری کوآرڈینیشن جاوید اختر بھی اس موقع پر موجود تھے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےا ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے افسروں کی میرٹ پر تعیناتی کی ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے علاقے کے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے۔

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1278233485577158656

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد ترقیاتی بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے۔ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے فنکشنل ہونے سے عوام کو اپنے کاموں کے سلسلے میں لاہور نہیں آ نا پڑے گا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔ جنوبی سیکرٹریٹ کیلئے آپ کی تعیناتی آپ کیلئے اعزاز ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ نئے تعینات ہونے والے افسران ہر کام میرٹ پر کریں۔ غلط کام کیلئے کسی کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں۔ عوام کی خدمت کو شعار بناتے ہوئے ایمانداری سے فرائض سرانجام دیئے جائیں۔ آپ اپنے دفاتر کے دروازے لوگوں کیلئے کھلے رکھیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام ایک حقیقی تبدیلی ہے۔ عوام کو ریلیف ملنے سے یہ تبدیلی واضح نظر آئے گی۔ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران کو عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے آپ نے جانفشانی سے سرکاری امور انجام دینے ہیں

Shares: