وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیش رفت کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔
وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے کان کن ورکروں کی سیفٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا،پنجاب میں معدنیات کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر غور کیا گیا،خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کیلئے اقدامات کا حکم دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ گراں قدر ملکی ذخائر کوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے۔پاکستان کیلئے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔
وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پنک سالٹ کیلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانے کا پلان تیار کرنے کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکرٹری زاہد اختربزمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر بھی شریک تھے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ جیوگرافیکل انڈیکیشن کی بدولت پنجاب میں راک سالٹ پروسیسنگ انڈسٹری کا قیام ممکن ہوگا۔ پنک راک سالٹ کی جیوگرافیکل انڈیکیشن سے معیشت کو بے پناہ فائدہ اور لوگوں کو روزگار میسر ہوگا۔ دنیا میں ہمالین پنک راک سالٹ کی بہت ڈیمانڈ ہے لیکن ماضی میں ان ذخائر سے صحیح فائدہ نہ اٹھایا جا سکا۔ ہمالین پنک راک سالٹ کے ذخائر ایک عطیہ خداوندی ہیں۔ پنک راک سالٹ کے یہ ذخائر صرف پنجاب پاکستان میں موجود ہیں۔ راک سالٹ کے یہ ذخائر چکوال خوشاب میانوالی اور جہلم کے اضلاع پر مشتمل ہیں۔ راک سالٹ کے یہ قیمتی ذخائر 200 کلومیٹر لمبائی اور 15 کلو میٹر چوڑائی پر محیط ہیں۔محکمہ معدنیات ماضی میں عطا کردہ نمک کے رقبہ جات کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔
مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال
بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد
ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں
شادی شدہ خاتون کی عصمت دری اور تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج