وزیراعلیٰ مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے نکاسی آب کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا کو متحرک رہنے کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت اخراج کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں، بارشوں کے پانی کے نکاس تک متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں، انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونا چاہیئے، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، نشیبی علاقوں کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونا چاہیے، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں، سیلابی صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ارکان اسمبلی ممکنہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی مؤثر نگرانی کریں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کرنٹ لگنے کے حادثات سے بچاؤ کے لئے آگاہی پھیلائی جائے، شہریوں سے اپیل ہے چھوٹے بچوں کو ننگی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں، ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بروقت شروع کی جائیں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved