وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر صحت کی ملاقات، چاند رات، عید بارے وزیراعلیٰ نے دیا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات پر بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاری کردہ ایس او پیز پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت کی،
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چاند رات اور عید پر شہریوں سے سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی اپیل کی، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، شہریوں کو بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے-کورونا کاخاتمہ کب ہوگا؟کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا- کورونا کے خلاف جنگ صبر وتحمل اور دور اندیشی سے لڑ رہے ہیں –
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ زندہ قومیں آزمائش میں ہی بہتر راستے نکالتی ہیں -شہریوں کواپنی ذمہ داری فرض سمجھ کر نبھانی چاہیے- ٹرانسپورٹ او رٹرین چلنے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں لیکن احتیاط بہت ضروری ہے-کورونا کی وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کاحامل ہے-
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پرعملدرآمد کرنے سے ہی حکومتی کوششیں بار آور ثابت ہوں گی -اجتماعی طو رپر اپنا طرز زندگی اور سوچ کو بدلنا ہوگا-
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات#BaaghiTV pic.twitter.com/5lDLKVxuux
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 23, 2020
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات اورعلاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا-