وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حضرت عمر فاروقؓ کے حکمرانی ماڈل پر پیروی، مسجد نبویؐ کے امام سے ملاقات

0
98
maryam

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ حکمرانی کے لیے حضرت عمر فاروقؓ کے ماڈل کی پیروی کرتی ہیں، جو حکمرانوں کے لیے مینارہ نور اور مشعل راہ ہیں۔ مریم نواز نے یہ بات مسجد نبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات کے دوران مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر وزیراعلیٰ آفس پہنچے، جہاں مریم نواز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کے والد محمد نوازشریف کے ساتھ سعودی شاہی خاندان کی دوستی قابل رشک ہے، اور ان کا پاور ہاؤس مدینہ منورہ میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لاہور کے مقابلے میں مدینہ منورہ کی ہر گلی کا زیادہ علم ہے۔
مریم نواز نے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور یہ ان کا بھی مشن ہے۔ انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کی اخلاص کے ساتھ سعودی عرب کے عوام کی خدمت کو سراہا۔
اس موقع پر امام مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو آسمان پر چمکتے دو قطبی ستاروں کے مانند قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک سٹریٹجک دوست ہیں، جو ماضی میں بھی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ انہوں نے محمد نوازشریف کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی لیڈر شپ پاکستان کے لیے بہتری اور فلاح کا باعث ہے۔ امام مسجد نبویؐ نے مریم نوازشریف کی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی تعریف بھی کی۔یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور باہمی احترام کے اظہار کا مظہر ہے۔

Leave a reply