لاہور: پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی فورس(پیرا) کے ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے PERA اسپیشل الاؤنس کی سمری منظور کر لی جس کے تحت گریڈ 20 افسران کو ماہانہ 1 لاکھ 50 ہزار، گریڈ 19 کو 1 لاکھ 25 ہزار روپے الاؤنس ملے گا ،گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ، گریڈ 17 کو 75 ہزار روپے ماہانہ خصوصی الاؤنس ملے گا جبکہ گریڈ 16 سے گریڈ 7 تک ملازمین کے لیے 20 سے 50 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس منظور کیا گیا ہے۔
الاؤنس کا اطلاق پاکستان ایڈمنسٹریٹو ، پی ایس پی اور پی ایم ایس کے افسران پر نہیں ہوگا ،اتھارٹی الاؤنس کے لیے پہلے سے مختص بجٹ استعمال کرے گی، خصوصی الاؤنس کا مقصد پیرا کی کارکردگی اور نفاذی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔








