تحریک انصاف کے رہنما نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے صحافیوں کو بھجوائے جانے والے آموں کا حساب مانگ لیا
وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میںشکایت درج کروا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صحافیوں کو لاکھوں روپے کے آم کس کی جیب سے بھیجے ،وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جناب کے گھر تو لائٹ تک نہیں ،اپنے آپ کو ایک عام آدمی کہلوانے والا لاکھوں روپے کس طرح خرچ کرسکتا ہے
جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے کہ پنجاب حکومت ن لیگ کے نقش قدم پر چل رہی ہے ،اگر آم حکومتی خرچے پر بھیجے گئے ہیں تو عثمان بزدار پی ٹی آئی کے خیرخواہ نہیں ،ایسے محسوس ہوتا ہے کہ حکومتی شکل پی ٹی آئی کی ہے پر کرتوت سابقہ حکومتوں والے ہیں .
اپنے ٹیکس کے پیسوں سے وزیروں کو نہیں پال سکتا،جاوید بدر نے حکومت کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا
جاوید بدر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم خالی خزانہ بھرنے میں لگے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب لاکھوں کے تحفے بھیج رہے ہیں،وزیراعلی کو اب یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اُنھوں نے تحفے بھیجنے کی ضرورت کیوں محسوس کی.