وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وعدے کی تکمیل،وزیراعلی سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6-ارب 39 کروڑ روپے تقسیم شروع کر دی گئی
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت90 فی صد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل کر لیا گیا،5لاکھ69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیار کر لیا گیا،شفافیت یقینی بنانے کے لئے 4لاکھ 63ہزار سیلاب متاثرین کے ڈیٹا کی ڈپٹی کمشنرز سے تصدیق کی گئی،پنجاب بنک کے تحت سیلاب متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے 98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار ہیں،27سیلاب متاثرہ اضلاع میں معاوضے کی ادائیگی کے لئے 37کیمپ سائیٹ قائم ہیں،20اکتوبر سے 13اضلاع کے سیلاب متاثرین میں معاوضے کی تقسیم کا آغازکیا گیا،پنجاب کے دیگر اضلاع کے دوسرے فیز میں سیلاب متاثرین کو معاوضے کی تقسیم کا آغاز3نومبر سے ہو گا،کیمپ سائیٹ پر سیلاب متاثرین کو 50ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کی فراہمی کی گئی،ہر سیلاب متاثرہ فرد پنجاب بنک کی اے ٹی ایم اے سے روزانہ 3لاکھ روپے تک نکال سکتا ہے،36 تحصیلوں میں سیلاب متاثرین کے لئے 19 کیمپ سائٹ قائم ہیں،ہر کیمپ سائٹ پر 500 سیلاب متاثرین کو 50 ہزار نقد اور اے ٹی ایم کا اجرا کیا گیا،بہاولنگر، دیپالپور،جھنگ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ چنیوٹ،جھنگ میں سیلاب بحالی کیمپ قائم ہیں، خیرپورٹامیوالی سمیت دیگر مقامات پر بھی سیلاب بحالی کیمپ سائٹ قائم ہیں،سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب، اور وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق آج خیر پور ٹامیوالی پہنچ گئے ،خیرپورٹامیوالی کی کیمپ سائٹ میں سیلاب بحالی پروگرام کا باقاعدہ آغازکر دیا گیا








