وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی کمی اور کھاد مہنگی ہونے سے زراعت منافع بخش پیشہ نہیں رہا۔

باغی ٹی وی کےمطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرلانس ڈوم نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی سندھ نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے وزیر اعلی سندھ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات میں سندھ میں ہونے والی سیلاب کی تباہی اور بحالی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد پہلا چیلنج زراعت کی بحالی تھی۔ اور سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

زراعت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے زرعی ٹیکس میں 35 تا 45 فیصد اضافہ کیا ہے۔ لیکن پانی کی کمی اور کھاد مہنگی ہونے سے زراعت منافع بخش پیشہ نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہر ایک شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ اور سندھ میں اقلیتوں کو بھی برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ سندھ انتہا پسندی سے پاک صوبہ ہے اور سندھ میں دہشت گردی باہر سے آئی ہے۔

ملالہ یوسفزئی کا شانگلہ کا ایک روزہ دورہ،آبائی گھر آمد

Shares: