کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )کشمور وزیرأعلی سندھ مراد علی شاھ گڈوبیراج پنہچ گئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ گڈو بیراج میں سیلابی صورتحال اور حفاظتی بندوں کا دورہ کیا
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو چیف انجنیئر گڈو بیراج میں سیلابی صورتحال اور بندوں کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر وزیراعلی سندھ کہنا تھا کہ کشمورکچے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی اطلاع ہمیں دو دن پہلے سے تھی،ہماری خفیہ ایجنسی،میلٹری بیسس پر سندھ حکومت اور پولیس کی یہ کامیاب کاروائی میں ڈاکو مارے گئے ہیں 5 بچوں سمیت 12 افراد ڈاکوؤں کی اب تک قید میں ہیں جب تک تمام مغویوں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا تہ سندھ حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں کوئی خطرے کی بات نہیں،
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقے بیلا میرپور کی چوکی نمبر 40 کا بھی معائنہ کیا، مراد علی شاہ نے پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
آئی جی پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں ایک سو ستر پولیس چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں جس میں سے ایک سو تیس چیک پوسٹس پکی بنائی گئی ہیں، جبکہ ایک سو ستر چیک پوسٹس پر ایک ہزار تین سو ساٹھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، رانوتی کے کچے کے اندر سو چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سادہ پولیس چیک پوسٹس کو پکا کروایا جائے، انھوں نے پولیس کو جدید اسلحہ دینے کی بھی ہدایت کی۔
آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو یہ بھی بتایا کہ اب تک پانچ ہزار چار سو ایکڑ کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروادیا گیا ہے، 70 مغوی بازیاب کروائے گئے ہیں اور 52 ڈاکو بھی واصل جہنم کیے گئے جبکہ ڈاکوؤں کے 85 سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے۔