لیہ: آٹھویں تھل جیپ ریلی سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے بیٹے کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی-
باغی ٹی وی: ٹریک جائزے کے دوران مڈ پوائنٹ چوبارہ سے 10 کلومیٹر دور تیز رفتار جیپ الٹ گئی ،حادثے کے نتیجے میں مراد علی شاہ کے بیٹے ظہیر شیراز شاہ اور ساتھی علی حسین شاہ زخمی ہوئے،زخمیوں کو ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثہ موضع رکھ خیرے والا کے کھوہ چاہ گنجی والا پر پیش آیا،سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے بیٹے ظہیر شیراز شاہ جیپ ریلی میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ہیں-
8ویں تھل جیپ ریلی کا آغاز آج ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا سے ہوگا،مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ 3 اضلاع کے صحرائی علاقے پر مشتمل 200 کلومیٹر کے لگ بھگ طویل اور دشوار ٹریک تیار کر لیا گیا ہے، جیپ ریلی میں نادر مگسی، سلمی،تشنا پٹیل سمیت ملک بھر سے نامور مرد و خواتین جیپ ریسرز اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت
آٹھویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی 2023میں شرکت کے لئے 50سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے،ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )کے زیر اہتمام ہونے والی8ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے،تھل جیپ ریلی کے حوالے سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے اب تک 50سے زائدکھلاڑیوں نےرجسٹریشن کا کام کروا لیا ہے،ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق ابھی مزید کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی توقع ہےاورامید ہےکہ ریس میں حصہ لینے والوں کی تعداد 100کے لگ بھگ ہوجائے گی-