پنجاب کے بعد سندھ کے وزیراعلیٰ بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران دادو اور ٹھٹھہ شوگرملز کی کم قیمت میں فروخت کے حوالے سے نیب کو مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے۔ چیئرمین نیب نے ٹھٹہ اور دادو شوگر ملز انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دے دی ، اس حوالہ سے گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ چئیرمین نیب نے تفتیش کی منظوری دے دی ہے. اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے نیب تفتیش مکمل کر چکی ہے،. دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز اومنی گروپ کو فروخت کی گئ تھی.