وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کالج گڈاپ اور میڈیکل کمپلیکس کے قیام سے متعلق اجلاس ہوا

اجلاس میں صوبائی وزراء؛ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سید سردار شاہ، جام خان شورو، علی حسن زرداری، محمد اسماعیل راہو، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس نواز سوہو ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ عباس بلوچ، سیکریٹری کالجز ندیم میمن اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ شریک ہوئے، اجلاس میں بتایا گیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کالج گڈاپ 1554.824 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے،اسکیم پر کام 2015ء میں شروع ہوا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی خصوصاً ملیر کے طلبہ کے لیے انجنیئرنگ کالج نہایت اہم ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ کالج میں ایڈمنسٹریشن بلاک، اکیڈمک بلاکس، آڈیٹوریم اور لائبریری ہال کی تعمیر جاری ہے،اکیڈمک بلاکس میں سول، الیکٹریکل اور کمپیوٹر سافٹ ویئر انجنیئرنگ کے شعبے قائم کیے جا رہے ہیں،رہائشی بلاکس میں اسٹوڈنٹ ہاسٹل، ٹیچرز ہاسٹل، بینگلوز اور اسٹاف فلیٹس کی تعمیر کی جارہی ہے،ڈسپینسری، مسجد، منی مارکیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سینٹر پر کام بھی جاری ہے،ایڈمنسٹریشن اور اکیڈمک بلاکس کا کام تکمیل کے قریب ہے،

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کالج کے فنڈز فوری جاری کریں، میں چاہتا ہوں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کالج کا کام تیز کیا جائے،

اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب میڈیکل کمپلیکس قائم کیا جا رہا ہے،دو سو بستروں پر مشتمل نیشنل میڈیکل کمپلیکس 4.6 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے،میڈیکل کمپلیکس منصوبے پر ابتک ایک ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں،میڈیکل کمپلیکس میں 10 بستروں پر مشتمل آئی سی یو برنز وارڈ، 20 بیڈزمیڈیکل سرجیکل آئی سی یو، بیڈز سی سی یو، 10 بیڈز ڈائیلائسز وارڈ،10 چیئرز تھیلیسیمیا سینٹر، اور 30 بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی یونٹ تعمیر کیے جا رہے ہیں،میڈیکل کمپلیکس کے کچن بلاک پر کام تیزی سے جاری ہے،میڈیکل کمپلیکس کی اسٹاف کالونی میں رہائشی فلیٹس کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے،مین بلڈنگ کے گراؤنڈ اور پہلی منزل کا کام مکمل ہو چکا ہے،نیشنل میڈیکل کمپلیکس کے لیے مختص 4.6 ارب روپے میں سے ایک ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کے لیے فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ہر تین ماہ بعد منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے، میں چاہتا ہوں کہ نیشنل میڈیکل کمپلیکس اسکیم ایک سال کے اندر مکمل ہو،

Shares: