مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد :پولیس کی کارروائی، قتل کے 2 اشتہاری ملزم اور 2 منشیات فروش گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...

بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف جاری...

قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

اسلام آباد: قومی مسجد میں افطاری کے موقع پر...

میرپور خاص: مستحقین میں راشن تقسیم

میرپور خاص (باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب...

سندھ اسمبلی ،وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ پیش کر دیا

سندھ اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا گیا
سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 30کھرب روپے سے زائد تخمینے کا بجٹ پیش کیا، بجٹ دستاویز کے مطابق سندھ کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 959 ارب روپے ہوگا، ترقیاتی بجٹ میں جاری شدہ ترقیاتی اسکیمز بھی شامل ہیں،صوبائی بجٹ میں 32 ارب محمکہ تعلیم اور 18 ارب روپےصحت جبکہ محکمہ توانائی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سندھ حکومت بازی لے گئی، تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ
بجٹ تجویز کے مطابق صوبائی اسمبلی کیلئے فنڈز میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ تنخواہوں میں 22 سے30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،لوکل گورنمنٹ329 ارب روپے کے مجوزہ بجٹ کیساتھ ٹاپ تھری میں شامل ہے،بجٹ بنیادی طور پر سیلاب سے متاثرہ کی بحالی اور غریبوں کیلئے سماجی تحفظ پر مرکوز ہے، گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے زائد والے ملازمین کی تنخواہ میں 22 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کم از کم اجرت 37 ہزار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجٹ پیش کرتے وقت اپوزیشن نے سندھ اسمبلی میں احتجاج کیا اور بجٹ دستاویزات پھاڑ دیں، اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر جاری رکھی.

سندھ حکومت کامختلف محکموں میں 5 ہزار 295 نوکریاں دینے کا فیصلہ
نئے مالیاتی بجٹ میں مختلف محکموں کیلئے 5295 نئی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت میں ایک ہزار نوکریاں دی جائیں گی، ایجوکیشن ایڈمنسٹریشن میں 3 ہزار 45 نوکریاں دی جا ئیں گی، سندھ اسمبلی میں 271، محکمہ انسانی حقوق میں 6، کالج ایجوکیشن میں 74 آسامیاں پیدا کی گئیں، ہائیر سیکنڈری میں 355، ایلیمنٹری اینڈ مڈل ایجوکیشن میں 118آسامیاں پیدا کی گئی ہیں،پرائمری ایجوکیشن میں 35 ، محکمہ قانون اور پارلیمانی میں 93 نوکریاں دی جائیں گی، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں 31نئی خالی آسامیاں پیدا کی گئی ہیں، فنانس اور ایس اینڈ جی ای ڈی ڈیپارٹمنٹس میں 30،30 نوکریاں دی جائیں گی، نئے مالیاتی بجٹ میں ان ملازمتوں کیلئے 17 ارب 13 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں.

وفاقی حکومت اپنا وعدہ پورا نہیں کرتی،وفاقی حکومت نے سرکلر ریلوے کے لئے کوئی فنڈز مختص نہیں کیے،وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں سولر کےذریعے 5 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی، اس منصوبے کے لئے 25 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے دوسال سے بجٹ مختص کررہے ہیں، وفاقی حکومت اپنا وعدہ پورا نہیں کرتی،وفاقی حکومت نے سرکلر ریلوے کے لئے کوئی فنڈز مختص نہیں کیے،وزیراعظم نے سی پیک منصوبے میں سرکلر ریلوے پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی ،سرکلر ریلوے کی کنسلٹنسی کیلئے 45ملین کا بجٹ رکھا گیا ہے ،حکومت سندھ سرکلر ریلوے کی جب جہاں ضرورت ہوگی فنڈز دے گی ،

خدمات پر سندھ سیلز ٹیکس کی شرح 13 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے،ٹیلی کام خدمات پر 18 فیصد ان پٹ ٹیکس کریڈٹ وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے،1500 سے3 ہزار سی سی تک کی امپورٹڈ گاڑیوں پر لگژری ٹیکس ساڑھے 4 لاکھ کرنے کی تجویز ہے،پرفیشنل ٹیکس کو 500روپے سے بڑھا کر 2ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے،پیٹرول پمپس ،سی این جی اسٹیشنز پر پروفیشنل ٹیکس 5ہزار سے بڑھاکر 20 ہزار کرنے کی تجویز ہے،800سے لیکر2100سی سی تک کی گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 500سے بڑھا کر 5ہزار کرنے کی تجویز ہے،بورڈ آف ریونیو کی تمام لیویز کو بھی بڑھانے کی تجویز ہے،سندھ حکومت کی ہوائی کے ٹکٹ اور الاٹمنٹ پر بھی ڈیوٹی چارجز بڑھانے کی تجویز ہے.
مختلف پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور گڈز گاڑیوں کی فیس میں اضافے کی تجویز

انتخابات میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا وقت شروع ہورہا ہے،وزیراعلیٰ سندھ
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا پری بجٹ اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے، سندھ کابینہ اجلاس میں نئے مالی سال 25-2024ء کی بجٹ تجاویز پر غورکیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے 10 نکات پر عملدرآمد کے حساب سے بجٹ بنایا گیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کے انتخابات میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا وقت شروع ہورہا ہے، بجٹ میں غربت کے خاتمے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی تجاویز ہیں، اجلاس میں نئے مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجویز پر غور کیا گیا، سندھ کابینہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن بڑھانے پر بھی غور کر رہی ہے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan