وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی وفد نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تعلیم، صحت، پانی، صفائی اور موسمیاتی تحفظ پر تعاون بڑھانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی میں یو ایس ایڈ کلیدی شراکت دار رہا ہے، جدید ٹیکنالوجی معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے درکار ہے، اساتذہ کی تربیت اور ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے بھی امریکا کا تعاون چاہیے ہیں۔

امریکی وفد نے کہا کہ سندھ کی ترقی میں امریکا کا بھرپور تعاون جاری رہے گا، سندھ میں جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے امریکا تعاون کرے گاوزیراعلیٰ سندھ نے اسکولوں و صحت مراکز کیلئے 504 اضافی فلٹریشن یونٹس، اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار، اور ٹیلی میڈیسن سسٹمز کی تجویز دی۔

معروف ٹک ٹاکر کی لاش ان کے گھر سے پراسرار حالت میں برآمد

مراد علی شاہ نے یو ایس ایڈ سے 3.501 ملین ڈالر کی باقی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا اور مستقل کلائمیٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ امریکی تعاون سے کلائمیٹ فنانسنگ پراجیکٹ سندھ میں موسمیاتی تحفظ کو فروغ دے رہا ہےسندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت 106 اسکول تعمیر کئے گئے ہیں، امریکی شراکت سے ہزاروں پاکستانی طلبہ کو معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔

نوعمر بچوں کو نشے کا عادی بنا کر وارداتیں کروانے کا انکشاف

Shares: