وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر مس کوکو اوشیاما نے ملاقات کی اور ماں اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال اور پرائمری اسکول طلبہ کے لیے 578.39 ملین روپے کے پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز کے حوالے سے بات چیت کی.
باغی ٹی وی کے مطابق مس اوشیاما نے سندھ میں WFP کے موجودہ پروگراموں کا ایک جائزہ پیش کیا، جس میں ماں اور بچے کی غذائیت (MCN) پر خصوصی زور دیا گیا۔ انہوں نے غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے اسٹنٹنگ، ویسٹنگ، کنڈیشنل کیش ٹرانسفرز (سی سی ٹی)اور فوڈ سپلیمنٹس کی تقسیم سمیت دیگر شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈبلیو ایف پی کے تعاون کو سراہتے ہوئے سندھ حکومت کے صحت پر مرکوز اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔
ملاقات میں نشوونما اور ممتا جیسے جاری پروگرام کے فروغ اور ایک نئی اسکول فیڈنگ اسکیم کے ذریعے غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکرٹری سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ مزمل ہالیپوٹو اور سیکرٹری صحت ریحان بلوچ نے شرکت کی جبکہ ڈبلیو ایف پی کا وفد صوبائی دفتر کی سربراہ مس ہلڈے برگسامہ اور پالیسی آفیسر مس سلمی یعقوب پر مشتمل تھا۔
ان اقدامات میں دو بڑے پروگراموں کے ذریعے حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے ساتھ غذائی قلت کا شکار بچوں کی مدد بھی شامل ہے جن میں ایک وفاقی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے نشوونما اور دوسرا صوبائی مدر اینڈ چائلڈ سپورٹ پروگرام (ممتا) شامل ہیں۔ ملاقات میں دونوں پروگراموں سے متعلق ڈپلیکیشن خدشات کو بھی دور کیا گیا۔ یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اگرچہ کچھ اوورلیپس موجود ہیں مگر دونوں پروگراموں کے ڈیزائن بڑی حد تک تکمیلی ہیں۔
پروگرام کا مقصد 11,000 پرائمری اسکول کے طلبا گریڈ کچھی سے 5 کو روزانہ تازہ کھانا فراہم کرنا ہے تاکہ سیکھنے، حاضری اور غذائیت کو بہتر بنایا جا سکے۔سندھ حکومت 462.71 ملین روپے 80 فیصد جبکہ ڈبلیو ایف پی 115.68 ملین روپے (20 فیصد فراہم کرے گی۔ یہ اقدام کلاس روم میں بھوک سے نمٹنے، توجہ اور تعلیمی کارکردگی کو بڑھانے اور لڑکیوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے اور صنفی امتیاز کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
پاکستانی ایف ایم ریڈیو پر بھارتی گانے بند، وزیر اطلاعات کا خیر مقدم
شرط لگاکر شراب پینے والا 21 سالہ نوجوان ہلاک
بارش کے دوران حادثات، 5 افراد جاں بحق
ڈیم پر سیر کیلئے جانے والی کشتی ڈوب گئی، 6 افراد سوار
کشیدگی کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ پر موجود