اوکاڑہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر دیپالپور کے علاقوں میں ہونے والی تباہی اور انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دیپالپور کے علاقہ اٹاری پر قائم کئے جانے والے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا

سیکرٹری ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے انہیں ریسکیو کے حوالہ سے کئے جانے والے آپریشن پر بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسکیو ٹیموں نے دیپالپورکے 107گاوں متاثر ہوئے 14000سے زائد افراد جبکہ 36000سے زائد جانوروں اور مال مویشیوں کو ریسکیو کیا گیا فلڈ ریلف کیمپوں پر محکمہ۔لائیو سٹاک ،محکمہ نہر ،محکمہ صحت کے حکام موجود ہیں اور متاثرین کی امداد کر رہے ہیں

انہوں نے خیمہ بستی کا بھی جائزہ لیا اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسان بورڈ پاکستان کے رہنماوں کے مطالبہ پر متاثرہ علاقوں میں۔کسانوں کے نقصانات کا جائزہ لینے کی بھی ہدائت کی انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قرار دے کر متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گی انہوں نے بروقت انتظامات کرکے قیمتی جانوں کو بچانے پر انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو ٹیموں کو بھی خراج تحسین پیش کیا

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے علاوہ نگران صوبائی وزیر بلال افضل ،ایس ایم تنویر،اور وہاب ریاض کا دریائے ستلج اٹاری کے مقام کا دورہ کیا
صوبائی وزرا سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے اٹاری کے مقام پر لگی خیمہ بستیوں کا وزٹ کیا

وزرا نے سیلاب متاثرین سے خیمہ بستی میں ملاقات بھی کی ۔متاثرین سیلاب سے انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات بارے پوچھا گیا
صوبائی وزرا نے اٹاری کے مقام پر فلڈ ریلیف کیمپ میں دیے جانے والی سہولیات کو بھی چیک کیا

دورے کے دوران کمشنر شعیب اقبال ۔آر پی او محبوب رشید اور ڈی سی ذیشان حنیف اٹاری موجود تھے ۔

Shares: