وزیراعلیٰ کے مشیر کرونا سے چل بسے

0
27

وزیراعلیٰ کے مشیر کرونا سے چل بسے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

اہم شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سید اعجاز شاہ شیرازی کرونا وائرس کے باعث چل بسے ہیں،سید اعجاز علی شاہ شیرازی کورونا وائرس کے باعث کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ کچھ عرصہ سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھے تا ہم آج انکی موت ہو گئی ہے.

سید اعجاز علی شاہ شیرازی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سماجی بہبود تھے ۔ مشیر کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے صوبائی مشیر اعجاز شاہ شیرازی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا اور کہا کہ اعجاز شاہ شیرازی کے ورثاء کے غم میں برابر کا شریک ہوں ،اللّٰہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ،آمین

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے پاکستان میں مزید 56 افراد جان کی بازی ہار گئے ہین جبکہ مزید 3 ہزار 138 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 603 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 74 ہزار 301 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 46 ہزار 376 زیر علاج ہیں۔

Leave a reply