وزیراعلیٰ کے خلاف نیب کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ کے خلاف نیب کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں وزیراعلی ٰسندھ کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کر دی گئی،چیئرمین نیب نے مراد علی شاہ کے خلاف جلد ریفرنس تیار کرنے کا حکم دیا،عیدالاضحیٰ کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا جائے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس سندھ روشن کیس میں دائر کیا جائے گا

وزیراعلیٰ سندھ نے نیب سے مہلت مانگ لی، پیش نہ ہوئے

نیب ذرائع کے مطابق شرجیل انعام میمن کو سندھ روشن پراجیکٹ کرپشن کیس کا مرکزی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شرجیل میمن نے 4 ارب روپے کے ٹھیکوں میں رشوت لی، شرجیل میمن کو رشوت دینے والی کمپنی اور افسر اعتراف جرم کرچکے ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے غیر قانونی ٹھیکوں کے خلاف فنڈز جاری کئے، مراد علی شاہ کو ملزم نامزد کرنے کی حتمی منظوری چیئرمین نیب دیں گے۔ نیب جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سندھ روشن پروگرام کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

Comments are closed.