وزیراعلیٰ پنجاب کا سپیشل برانچ کے ہیڈ آفس کا دورہ ،دیں اہم ہدایات

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے سپیشل برانچ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا

وزیراعلیٰ نے سپیشل برانچ کے مانیٹرنگ روم، کانفرنس روم او رسروئیر روم کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے دورے سے متعلقہ حکام بھی بے خبر تھے۔ وزیراعلیٰ نے سپیشل برانچ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیوٹی پر موجود افسران سے ان کے فرائض کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ کی مانیٹرنگ روم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سپیشل برانچ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اپنی استعداد کا ر کو بڑھانا ہوگا۔ سپیشل برانچ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے منسلک کیاجائے گا- پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کو خفیہ ایجنسیز کی جدید ترین تکنیکس کو اپنانا چاہیے-

وزیراعلیٰ کو سپیشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی نے کارکردگی، استعداد کار،میسر وسائل اوردرکار ضروریات سے آگاہ کیا-

پنجاب کی سیاست میں ہلچل،وزیراعلیٰ پنجاب سے ن لیگی اور پی پی اراکین اسمبلی کی ملاقات

Leave a reply