وزیراعلی پنجاب کا عوام کے لیے ایک اور مثالی اقدام سامنے آ گیا

buzdar

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی وزیراعلی پنجاب کا عوام کے لیے ایک اور مثالی اقدام ،بزدار حکومت نے صوبہ بھر میں ریوینو عوامی خدمت کچہریاں لگانے کا فیصلہ کر لیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صدیوں پرانے طرز حکمرانی میں بڑی تبدیلی ،وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں ریوینو عوامی خدمت کچہریوں لگائی گئیں ہزاروں شہریوں کے ریوینو سے متعلقہ امور موقع پر حل کئے گئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہر ماہ کام کے پہلے روز متعلقہ افسران صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک خود ریوینو عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے ۔صوبہ بھر میں عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹانے جائیں گے ۔ریوینو سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ہو سکے گا ۔ریونیوعوامی خدمت کچہریوں میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسال کا اجراء اور ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات حل ہو ں گے۔ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ کلکٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، سب رجسٹرار، قانونگو، پٹواری اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے ایشو متعلقہ افسران موقع پر مسائل حل کریں گے۔ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ہم فرسودہ نظام کو یکسر بدل کر عوامی امنگوں کے مطابق بنائیں گے ۔

Comments are closed.