وزیراعلیٰ پنجاب نے اچانک تمام مصروفیات ترک کر دیں، کیا وجہ بنی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہو گئی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہوں نے اپنی تمام مصروفیات ترک کردی ہیں،
ابتدائی طبی معائنے میں وزیراعلی ٰپنجاب کو کھانسی اور بخار کی تشخیص ہوئی ہے،وزیراعلی ٰپنجاب کے مختلف ٹیسٹوں کے لیے نمونے لے لیے گئے
ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مکمل آرام کامشورہ دیا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام مصروفیات ترک کر دی ہیں اور مکمل آرام کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب صحت بحال ہونے پر دوبارہ متحرک ہوں گے اور حکومتی امور سرانجام دیں گے
پنجاب کے صوبائی وزراء اور پی ٹی آئی کے رہنماوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے،