باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے بین الپارلیمانی یونین کی صدرگیبریلا کیویس بیرن کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ادارہ جاتی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کوآئی پی یو کے 130 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی،بین الپارلیمانی یونین کی صدرنے انسداد کورونا کے لئے موثر حکمت عملی پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے آئی پی یو کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے گیبریلا کیویس بیرن کی خدمات کی تعریف کی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوریت کے استحکام کے لئے پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے -پاکستان امن و ترقی اور تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کو اہمیت دیتا ہے – پنجاب حکومت نے دو برس کے دوران عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں – لاہور میں بڑھتی ہوئی آبادی اور آلودگی کے پیش نظر راوی کنارے نیا شہر بسانے کا منصوبہ بنایا ہے –

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے شہر سے لاہور میں آلودگی کم ہو گی اورزیر زمین پانی کی سطح بلند ہو گی- نیا شہر بسانے کے لئے خود مختار اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے – پنجاب حکومت نے اقلیتوں کی بہبود کو اولین ترجیح دی ہے – اقلیتوں کو ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے – اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے – وزیر اعظم عمران خان کی انسداد کورونا کی حکمت عملی کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں –

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کا پھیلاؤروکنے میں کامیاب رہے ہیں – اگلے ماہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں – انسداد کورونا کے حوالے سے پاک فوج، پولیس، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر اداروں نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے- صوبے میں 13 سپیشل اکنامک زونز بنارہے ہیں – دو سپیشل اکنامک زونز پر کام شروع ہو چکا ہے – بہت جلد جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تیسرے سپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا- صوبے کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے جامع پروگرام بنایا ہے – جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں آچکا ہے اور اسے انتظامی و مالی خود مختاری دی گئی ہے – جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں محکموں کے سیکرٹریز فرائض سرانجام دیں گے ،جنوبی پنجاب میں بسنے والوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں کوئی حکومت اس ضمن میں کسی قسم کا کام نہیں کر سکی -ہماری پوری توجہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر ہے – پنجاب حکومت نے مفاد عامہ کے لئے سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے -پنجاب میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں – سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں – پنجاب کو سیاحت اور صنعت کا حب بنائیں گے –

صدربین الپارلیمانی یونین گیبریلا کیویس بیرن کا کہنا تھا کہ لاہور آمد پر دلی خوشی ہوئی ہے – پنجاب حکومت فلاح عامہ کے لئے بہترین پالیسی کے تحت کام کر رہی ہے – تعلقات کو فروغ دینے کے لئے باہمی رابطوں میں تسلسل ضروری ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے بین الپارلیمانی یونین کی صدراور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،وفد میں ممبر پارلیمنٹ میکسن کانگریس مسٹر جوس اگناسیو سانچز(Mr. Jose Ignacio Sanches)، سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور دیگر شامل تھے۔صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز عالم، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

وزیراعظم سے بین الپارلیمانی یونین کی صدرکی ملاقات،ہندوتوا پالیسی خطے کے لیے خطرہ ہے، وزیراعظم

Shares: