وزیراعلیٰ پنجاب کا الحمرا آرٹس کونسل کا دورہ،فنکاروں کی بھر پور مالی معاونت کررہے ہیں، بزدار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے الحمراآرٹس کونسل کا دورہ کیا

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو آرٹ گیلری میں نمائش دیکھائی،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوجوان مصوروں کے کام کو بھر پور سراہا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپنے ورثے کو نئی نسل تک منتقل کرنا زندہ قوموں کا شعار ہے۔ ہماری دھرتی امن و سلامتی کا گہوارہ اور احسن اقدار کی امین ہے۔ حکومت آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت صوبہ بھرکے فنکاروں کی بھر پور مالی معاونت کر رہی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی کی رفتار تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

الحمرا آرٹس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے کا کہنا تھا کہ عثمان بزدارکی سرپرستی میں حکومت ثقافتی ورثے کے فروغ پر کام کر رہی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو سوونیئر پیش کیا۔

Shares: