باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے ۔نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ہو مکمل کیا جائے ۔پانی کے نکاسی کے کام میں تساہل برداشت نہیں ۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں ۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا ۔شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہئے ۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔واساز، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں ۔نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ وزیراعلی آفس بھجوائی جائے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے بعض شہرو ں میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب نے اضلاع انتظامیہ کو ہدایت کی حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -امدادی کاموں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب،چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،بجلی غائب،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
فرض کی ادائیگی ایسے بھی ہوتی ہے، بارش کے دوران ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار
لاہور میں بارش کے بعد 60 فیڈروں سے بجلی کی ترسیل متاثر
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے، انتظامیہ اورریسکیو1122 کو الرٹ کر دیا ہے- متعلقہ محکمے اور ادارے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔متاثرہ لوگوں کو فوری طورپر ریلیف فراہم کیا جائے-متاثرہ لوگوں کے لئے رہائش او رکھانے کا انتظام کیاجائے- متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کے کاموں میں تساہل قبول نہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور مون سون کا سپیل اتوار تک شہر میں بارش برساتا رہے گا۔بارش کے بعد شہر کی پھر وہی صورتحال رہی، کئی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
موسلا دھار بارش کے بعد کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کا شہر کا دورہ،دیں اہم ہدایات