وزیراعلیٰ پنجاب سے و فاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات،میڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال

0
43

وزیراعلیٰ پنجاب سےو فاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات،میڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور میڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی،حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کافیصلہ کیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت کی 2 برس کی کارکردگی ماضی کے30 سالہ دورسے بہت بہتر ہے۔حکومتی اقدامات کوبہتر انداز میں عوام کے سامنے لانے کیلئے میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ میڈیا کی تعمیر ی تنقید سے رہنمائی ملتی ہے۔کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابقہ روایت کو ختم کردیا ہے۔ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے۔ اے پی سی کی آڑ میں غیر فطری اتحاد کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے۔یہ عناصر اپنی کرپشن کے داغ چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اے پی سی کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی۔ 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا اوران کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ عوام کے حقوق کا نگہبان ہوں،کسی کو عوام کے مفادات پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی کے سب سے بہترین جج پاکستان کے عوام ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت کافوکس عوام کے حقیقی مسائل پر ہے۔ میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیازہے۔ سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا،عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی ٹیم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں صرف دیانتداری اورایمانداری کی سیاست ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھا رہا ہے۔ سابق حکمرانو ں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کیا۔تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں

Leave a reply