وزیراعلیٰ سمیت سب ذمہ دار جیل جائینگے،اچھے کپڑے پہن کر صرف یہ کام کرتے ہیں، عدالت برہم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گرین لینڈ ایریاز پر 557 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ کون کونسی سوسائٹی کتنے گرین لینڈ ایریاز پر بنی؟ بتایا جائے کہ آج تک گرین لینڈ ایریا کو خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا گیا؟
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے ،سانس لینا مشکل ہوگیا، اگر ہم نے اس شہر کو بچانے کیلئے کوشش نہ کیاتو آئندہ نسلیں معاف نہیں کرینگی، ایل ڈی اے میں کونسے ڈی جی کیا کرتے رہے سب کو پتہ ہے،
سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ ایل ڈی اے کا کنٹرول شیخوپورہ اور ننکانہ تک چلا گیا،چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی رپورٹ پیش کریں کس نے کیا کیا ہے؟ سب ذمہ دار افسروں اور ڈی جی نیب کو بلاوَں گا اور جیل جائیں گے، وزیر اعلیٰ ، چیئرمین ایل ڈی اے سمیت سب ذمہ دار ہیں، سارے شہر کا حسن تباہ کردیا گیا، بڑے پرانے درخت اکھاڑ دیئے گئے، آپ افسروں نے کپڑے اچھے پہنے اور کینیڈا کی شہریت لے کر چلے جاتے ہیں، تمام ڈی جی ایل ڈی ایز اور متعلقہ افسروں کے ناموں کی فہرست چاہیے، آئندہ بدھ تک بتائیں کتنی تحقیقات ہوئیں،