وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دارالعلوم مجددیہ کے عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس میں شرکت کی
صوبائی وزیر سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ہمراہ ہیں،مفتی محمد جان نعیمی کی جانب سے ملیر میں منعقدہ جلوس کی وزیراعلیٰ سندھ نے قیادت کی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 12 ربیع الاول، ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کا دن ہے،عید میلادالنبی ﷺ پر سندھ سمیت دنیا بھر میں جشن منایا جا رہا ہے،عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے آج ملیر میں جلوس میں شرکت کی ہے،حضور ﷺ کی سیرت ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے،اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے،ہم پر لازم ہے کہ رب کی مخلوق کی خدمت کریں اور حضور ﷺ کے اصولوں پر عمل کریں،سندھ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد دیتا ہوں،میری دعا ہے کہ ہمارا ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے اور وطن دشمن نست و نابود ہوجائیں