وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون کے بورڈ نے دی مختلف فیصلوں کی منظوری

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے ۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری انویسٹمنٹ نجم شاہ، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، سیکریٹری زراعت رحیم سومرو، سیکریٹری ورکس عمران سومرو، کے سی سی آئی کے فیصل جنید اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے

اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون کے بورڈ نے مختلف فیصلوں کی منظوری دیدی گئی ، وزیراعلیٰ سندھ اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین ہیں ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری انویسٹمنٹ، سیکریٹری انڈسٹریز، سیکریٹری ایل یو، سیکریٹری انرجی ، سیکریٹری ورکس، سیکریٹری زراعت، صدر کے سی سی آئی ممبران میں شامل ہیں

اجلاس میں نوشہروفیروز میں 80 ایکڑز پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے کی بورڈ نے منظوری دیدی ، بھولیری میں 282 ایکڑز پر اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے کی منظوری دی گئی، نوینا اسٹیل ملز (پرائیوٹ) لمیٹڈ 50 ایکڑز پر قائم کرنے کی بھی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز پرائیوٹ سیکٹر قائم کرے گا، نوری آباد کے قریب 50 ایکڑز پر پرائیوٹ سیکٹر سے ٹائرز کی فیکٹری قائم کرنے کی منظوری دی گئی

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ 300 ایکڑز پر مستمل ماربل سٹی ناردن بائی پاس کے قریب قائم کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا ہے،

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں پر 10 جولائی کو حملہ ہوا تھا،وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتارکرکے کڑی سزا دی جائے، ملک اور صوبے کی ترقی کو روکنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ دی گئی کہ خیرپور اسپیشل اکنامک زون کا 90 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، یہ زون 140 ایکڑز پر مشتمل ہے، خیرپور اسپیشل اکنامک زون میں 500 پلاٹس ہیں، اس زون میں ایگرو فوڈ پروسیسنگ، ایگرو-نان فوڈ پروسیسنگ اور لائیٹ انجنیئرنگ کی صنعت کیلئے پلاٹس ہیں.

Leave a reply