باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ پولیس کے سینئر افسران کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آجی جیز شریک تھے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ پولیس کی صوبے میں امن امان کی بحالی کے لئے بڑی قربانیاں ہیں، سندھ پولیس نے جان کا نذرانہ پیش کرکے صوبے خاص طور پر کراچی میں امن بحال کیا ،سندھ پولیس نے بڑے بڑے دہشت گردی کے واقعات میں اہم گرفتاریاں کیں، میں پولیس کی خدمات، قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا متعرف ہوں،سندھ حکومت اپنی پولیس کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں ساتھ ہے،پولیس کو کسی صورت ڈی مورلائیزڈ نہیں ہونے دینگے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس اپنے بھرپور جذبہ کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھے،سندھ حکومت پولیس کے باقی معاملات کو خود دیکھے گی،حکومت سندھ نے پولیس کو ہمیشہ آزادانہ کام کرنے کی ہدایت کی ہے ،سندھ پولیس آزادنہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے اپنا کام جاری رکھے ،پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے

کپیٹن صفدرکی گرفتاری:سندھ حکومت کے انتہائی غیرمہذبانہ رویّے پرآئی جی سندھ اورساتھی احتجاجا چھٹی پرچلے گئے

کراچی دھماکہ، ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، زخمیوں میں بھی اضافہ

کراچی دھماکہ، عمارت تباہ،3 اموات، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

کراچی دھماکہ،وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

کراچی دھماکہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کا بلڈنگ کا معائنہ،کیا کہا؟

کراچی دھماکہ، اموات اور زخمیوں میں اضافہ،عینی شاہد کا بیان بھی آ گیا

کراچی دھماکہ ، سعید غنی کا جائے وقوعہ کا دورہ ،میڈیا سے بات میں کیا بتائیں تفصیلات؟

کراچی دھماکہ. دھماکے کے بعد کے ابتدائی مناظر،ویڈیو سامنے آ گئی

پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کا ہر مرحلے پر پولیس کی رہنمائی کرنے اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا،سندھ پولیس کے افسران کا کہنا تھا کہ ہم پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے رہیں گے،

پولیس کی عزت نہیں رہے گی تو کیسے کام کرے گی، بلاول

Shares: