امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنیوالے امریکی میڈیا سی این این نیوز نیٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے فروخت کردینا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چینل کی کارکردگی پر انگلی اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سی این این کی ریٹنگز اتنی کم ہیں کہ شمار بھی نہیں ہوتیں، ڈیل کے تحت سی این این کو بیچ دینا چاہیے۔ وہ میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اکثر اپنی تقریروں اور صحافیوں سے گفتگو میں ان ٹی وی اور اخبارات کو جعلی میڈیا قرار دیتے ہیں جو انکی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں،سی این این اور اس کی پیرنٹ کمپنی نے تاحال امریکی صدر کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔








