باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عید کے دن اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور نمازِ عید افسروں اور جوانوں کیساتھ ادا کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عید کا دن پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا وہاں تعینات آرمی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، نماز عید ان کے ساتھ ادا کی اور جوانوں سے عید بھی ملے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ کچھ مقدس نہیں۔عید پر وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہئے انہوں نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اوران کے اہلخانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کو بھی سراہا
پاک فوج سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ کچھ مقدس نہیں۔عید پر وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہئے ,آرمی چیف#baaghitv #pakistan #pakistani #ispr @OfficialDGISPR https://t.co/2mDcdZQ3Fk pic.twitter.com/ALt4tEZbLZ
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 22, 2023
واضح رہے کہ ایک طرف پاکستانی قوم اپنے گھروں، اہلخانہ، دوستوں کے ہمراہ عید منا رہی ہے تو دوسری جانب افواج پاکستان کے نوجوان دفاع وطن کے جذبے سے سرشار ہو کر عید الفطر کے موقع پر بھی سرحدوں پر ملک و قوم کی حفاظت پر مامور ہیں وطن عزیز پاکستان کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لئے پُرعزم مشرقی و مغربی سرحدوں پر مامور پاک فوج کے بہادر اور جری جوان عید الفطر کے موقع پر بھی اپنوں سے دور دفاعِ وطن کے لئے ملک دُشمنوں کے سامنے سینہ سپر ہیں
واضح رہے کہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماذ عید کے اجتماعات ہوئے، جن میں پاکستان، امت مسلمہ کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں، کراچی،لاہور، اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں نماذ عید کے ہذاروں اجتماعات ہوئے،
پاکستان کی عسکری قیادت نے قوم کو عید کی مبارکباد
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری