آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس، چینی وزیراعظم کی پاکستان آمد ہوئی ہے
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے چینی وزیراعظم لی چیانگ کا پرتپاک استقبال کیا،چینی وزیراعظم نے بڑی گرم جوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ بھی کیا، اس دوران دونوں رہنما مسکراتے ہوئے بھی نظر آئے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے.
شنگھائی تعاون اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے دنیا کے پاکستان سے رابطے قوم کے لیے اچھا شگون ہے،پاکستان میں شنگھائی تعاون اجلاس سے ملک دشمن عناصر ماتم زدہ نظر آتے ہیں ۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا مضبوط اعلامیہ ملک دشمن عناصر کو المیہ میں مبتلا کرسکتا ہے۔
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1845813243610050862
قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس میں چینی وزیراعظم کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب کا استقبال کیا. مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے چینی وزیراعظم کو گارڈآف آنرپیش کیا. پاکستان اور چین کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں. دونوں وزرائے اعظم کے درمیان خیر سگالی کے جذبات کا اظہار ہوا،وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے کابینہ ارکان اور عملے کا تعارف کرایا. چین کے وزیراعظم نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا.چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطےمیں پودالگایا.
قبل ازیں چینی وزیراعظم پاکستان پہنچے تو اسلام آباد میں نور خان ائربیس پر وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے،یہ دورہ کسی بھی چینی وزیر اعظم کا 11 برس بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے.
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟
ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات
"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان
پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے