آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بشمول دفاع، سیکورٹی، فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون کے علاوہ علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا،خطے میں امن قائم کرنے میں دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف
نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف
عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب
یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری
ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ کی ملاقات
امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،
فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے بھی رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا سے لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں، دفاع اور سیکیورٹی سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا.