چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ملاقات کی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور ، افغانستان امن عمل سمیت خطے کی سلامتی کی صورتحال کو اجاگر کرنے اور علاقائی امن اور رابطے کے لئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کو غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں اور کردار کی تعریف کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعلقات اخوت اور باہمی اعتماد کے مابین تعلقات پر مبنی ہیں دونوں ممالک امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
چیف آف آرمی سٹاف نے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے لئے کے سعودی عرب کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔