پاکستان کوسٹ گارڈزنے اہم کارروائی کرتے ہوئے 151غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے گزشتہ 2ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے 151غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکیا۔اس میں کہا گیا کہ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
بنگلہ دیش: 2009 کی ناکام فوجی بغاوت اورقتل عام کی تحقیقات کا حکم
سال2024 پیٹرولیم لیوی کی ریکارڈ 808 ارب کی وصولیاں
وزیر داخلہ سندھ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت