کوک اسٹوڈیو 2020 کی پہلی قسط کی کامیابی کے بعد اب اس کی دوسری قسط بھی جاری کردی گئی ہے جس کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے-
باغی ٹی وی : خیال رہے کہ رواں برس کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کو گزشتہ ہفتے 3 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز خواتین کے ترانے نہ ٹٹیا وے سے کیا گیا تھا جس میں میشا شفیع کی گلوکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا تھا۔
کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گئے تھے جن میں مہدی ملوف کا دل کھڑکی اور فریحہ پرویز اور علی نور کا جاگ رہی پیش کیا گیا تھا۔
جبکہ گزشتہ روزجاری ہونے والی کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے ہیں اور ان تینوں کو صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں
دوسری قسط میں استاد راحت فتح علی اور زارا مدنی کا ‘دل تڑپے’ جاری کیا گیا جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے اس میں ترانے کو ایک نیا ٹوئسٹ دیا گیا ہے گانے کے آخری ایک منٹ میں ان کے مخصوص کلاسیکی انداز کو بہت پسند کیا جارہا ہےجبکہ صارفین کی جانب سے اس گانے کو راحت فتح علی خان کا ایک اور ماسٹر ہیس قرار دیا جا رہا ہے-
اس گانے کے بول راحت فتح علی خان نے لکھے ہیں جب کہ موسیقی راحت اور زارا مدنی دونوں نے خود ترتیب دی ہے۔
کوک اسٹوڈیو 2020 کے اس گانے کو صرف 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 18 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
دوسری قسط میں گلوکارہ وجیہہ نقوی کا گانا ‘یقین’ پیش کیا گیا جس کے بول گلوکارہ نے خود لکھے ہیں۔
1960 کی دہائی کے راک میوزک کے ماڈرن انداز پر مبنی اس گانے میں دراصل وجیہہ نقوی نے خود پر یقین کے سفر کو بیان ہے۔
یقین گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 28 ہزار ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کی دوسری قسط میں گلوکارہ میشا شفیع اور علی پرویز مہدی کا گانا ‘گل سن’ بھی پیش کیا گیا۔
گانے کے بول علی پرویز مہدی اور احسن پرویز مہدی نے لکھے ہیں جبکہ میشا شفیع کے گائے گئے بول عاصم رضا اور منظور جھلا نے دوہرا لکھا ہے۔
گل سن کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور 24 گھنٹوں میں اسے 7 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط کو کافی زیادہ سراہا جارہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مجموعی طور پر 7 ٹرینڈز چل رہے تھے۔
جن میں cokestudio2020# چوتھے اور #galsunn پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے جبکہ راحت فتح علی خان، زارا مدنی، وجیہہ نقوی، میشا شفیع سمیت دیگر ٹرینڈز بھی چل رہے ہیں۔
اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے لوک گیت کو انگریزی میں ریلیز کر دیا