کوک اسٹوڈیو 2020 کی نئی قسط کے گانے ”عشق دا ککڑ“ نے دھوم مچا دی

0
86

کوک اسٹوڈیو 2020 کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی تیسری قسط میں شامل گلوکارہ سحر گل خان کے نئے گیت نے دھوم مچا دی ہے ۔

باغی ٹی وی : کوک اسٹوڈیو کی تیسری قسط میں سحر گل خان کا گیت ”عشق دا ککڑ“ بھی شامل ہے جسے انہوں نے ایک بالکل منفرد انداز سے گایا ہے-

جب کہ اس کی شاعری عاصم رضا نے لکھی ہے اوردھن بھی عاصم رضا نے ہی بہت ہی خوبصورت ترتیب دی ہے جس وجہ سے یہ گانا ریلیز ہوتے ہی شائقین کو پسند آگیا ہے۔ گانے کی مقبولت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محض ایک دن میں اس گانے کو چار لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جبکہ اب تک اسے چھ لاکھ چھہتر ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے-

گانے کی مقبولیت کے حوالے سے گلوکارہ سحرگل خان کا کہنا تھا کہ میں نے اور عاصم رضا نے ماضی میں ”بول کفارہ “ پر بہت محنت کی تھی جس کا رزلٹ بھی سب کے سامنے ہے لیکن اس بار ہمیں پہلے کی نسبت زیادہ محنت کرنا پڑی کیونکہ لوگوں نے مجھ سے بہت توقعات وابستہ کی ہوئی تھیں۔

سحرگل خان نے مزید کہا کہ میں عاصم رضا سمیت کوک اسٹوڈیو کی پوری ٹیم کی بہت مشکور ہوں جن کی وجہ سے”عشق دا ککڑ“ جیسا بہترین گیت گانے کا موقع ملا –

گلوکارہ نے شائقین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں مشکور ہوں ان سب لوگوں کی جنہوں نے ایک مرتبہ پھر مجھ پر اعتماد کیا ہے۔

خیال رہے کہ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والا مشہور ترین گیت ”بول کفارہ کیا ہوگا“ میں بھی سحر گل خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کوک اسٹوڈیو 2020 کی دو اقساط جاری کی گئیں تھیں جن میں راحت فتح علی خان اور میشا شفیع سمیت دیگر گلوکاروں نے اپنی سریلی آوازوں کے جادو جگائے تھے-

کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط 3 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز خواتین کے ترانے نہ ٹٹیا وے سے کیا گیا تھا جس میں میشا شفیع کی گلوکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گئے تھے جن میں مہدی ملوف کا دل کھڑکی اور فریحہ پرویز اور علی نور کا جاگ رہی پیش کیا گیا تھا۔

 

گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو 2020 کا آغاز خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے ہوگیا

جبکہ 11 دسمبر کو ہی جاری ہونے والی کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے تھے اور ان تینوں کو بھی صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی تھی-

دوسری قسط میں استاد راحت فتح علی اور زارا مدنی کا ‘دل تڑپے’ جاری کیا گیا جس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ اس میں ترانے کو ایک نیا ٹوئسٹ دیا گیا ہے گانے کے آخری ایک منٹ میں ان کے مخصوص کلاسیکی انداز کو بہت پسند کیا گیا جبکہ صارفین کی جانب سے اس گانے کو راحت فتح علی خان کا ایک اور ماسٹر ہیس قرار دیا گیا تھا-

کوک اسٹوڈیو 2020 کی دوسری قسط نے بھی دھوم مچا دی کون کون سے گلوکاروں نے جگایا اپنی آوازوں کا جادو

دوسری قسط میں گلوکارہ وجیہہ نقوی کا گانا ‘یقین’ پیش کیا گیا جس کے بول گلوکارہ نے خود لکھے ہیں 1960 کی دہائی کے راک میوزک کے ماڈرن انداز پر مبنی اس گانے میں دراصل وجیہہ نقوی نے خود پر یقین کے سفر کو بیان ہے یقین گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا-

کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کی دوسری قسط میں گلوکارہ میشا شفیع اور علی پرویز مہدی کا گانا ‘گل سن’ بھی پیش کیا گیا۔گانے کے بول علی پرویز مہدی اور احسن پرویز مہدی نے لکھے ہیں جبکہ میشا شفیع کے گائے گئے بول عاصم رضا اور منظور جھلا نے دوہرا لکھا گل سن کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا-

میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں

Leave a reply