کوک سٹوڈیو کی چوری پکڑی گئی،مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

کوک سٹوڈیو کی چوری پکڑی گئی،مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

کوک سٹوڈیو کی چوری پکڑی گئی،مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ایک بہت ہی اہم بات کرنے آیا ہوں ، ایک گانا آیا ہے ابھی تھوڑے دن پہلے عابدہ پروین، نصیبو لال کا ،کوک سٹوڈیو نے یہ گانا کیا اور اس گانے نے ہر جگہ دھوم مچا دی، چند دنوں میں بہت ہٹس مل گئیں اور نمبر ون پر جا رہا ہے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ بہت عرصے بعد یہ گانا ہٹ گیا ہے، میں عابدہ پروین کا فین ہوں ،انہیں اللہ نے ہنر دیا، نصیبو لال بھی، لیکن پاکستان کے اندر ایسا ہو رہا ہے جو ہنر مند ہیں یا جو جائز حقدار ہوتے ہیں انکے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ایسی کہانی میرے پاس ہے کوک سٹوڈیو کے حوالہ سے، کوک سٹوڈیو کے حوالہ سے ملنے والی رپورٹ کو انویسٹی گیٹ کیا، اب یہ بات اوپر تک جائے گی تو پاکستان کے ٹیلنٹ کی کتنی بے عزتی ہو گی،اگر کوک انتظامیہ کویک ایکشن لیتی ہے،ایک شکایت کنندہ آیا جس نے کہا کہ یہ دھن چوری کی ہے، ہم نے اسکو کراس چیک کرنے کی کوشش کی کہ کیسے چوری ہو سکتی ہے، کہاں دھن دی،یہ سب بتائیں تو اس بچی نے جس کا عمر کوٹ سے تعلق ہے، وہ سب بتا دیا

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نرملا میگھانی نے ایک دھن بنائی اور مکھڑا گا کر مختلف پروڈیوسرز کو واٹس ایپ بھیجے ، بقول اسکے 14 جون 2021 کو جب اناؤنس ہوا کہ زلفی کوک سٹوڈیو کا میوزک بنائیں گے اسی دن نرملا نے کچ دھنیں زلفی کو واٹس ایپ پر بھجوائیں اور اسکے بعد انکے اسسٹنٹ جن سے سلام دعا ہوئی تھی انکو بھی دھنیں بھجوائین لیکن ان دونوں نے میسج کا کوئی جواب نہیں دیا، جب یہ گانا عابدہ پروین والا سنا تو نرملا نے کہا کہ یہ میرا گانا ہے یہ وہ دھن ہے جو میں نے بھیجی تھی، یہ کاپی ہو گئی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ نرملا میگھانی جس کا عمر کوٹ سے تعلق ہے وہ میرے ساتھ سکائپ پر موجود ہیں، مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں نرملا میگھانی نے کہا کہ میں نے انکو میسج کیا تھا مجھے پتہ چلا کہ سیزن کر رہے ہیں زلفی صاحب، میں نے انکو میسج کیا تفصیلات دیں ان سے درخواست کی کہ مجھے ایک چانس دیں ،میں اپنا اوریجنل میوزک آپ سے شیئر کرتی ہوں، سات کمپوزیشن میں نے بھیجیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا،

Comments are closed.