علی امین خان گنڈہ پور کی چالاکیوں سے ان کے قریبی دوست وپارٹی کے مقامی رہنما نالاں، جلد پریس کانفرنس کے ذریعے علیحدگی کا اعلان متوقع

باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کی چالاکیوں سے ان کے قریبی دوست وپارٹی کے دیرینہ مقامی رہنمانالاں، جلد پریس کانفرنس کے ذریعے علی برادران سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،دوسری جانب تحصیل پہاڑپور اورسٹی ٹو کے نامور سیاسی خاندان بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پی پی پی اورجمعیت میں شامل ہونے کوتیارہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کی چالاکیوں اورنظراندازکرنے کی سیاست کی وجہ سے ان کے قریبی دوست وپارٹی کے دیرینہ مقامی رہنماتنگ آچکے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی سینئر رہنماجلد پریس کانفرنس میں علی برادران سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے جبکہ دوسری جانب تحصیل پہاڑپور اورسٹی ٹو کے نامور سیاسی خاندان بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کرپاکستا ن پیپلزپارٹی اورجمعیت علماء اسلام(ف) میں شامل ہونے کو تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورنے پارٹی کے اصولوں کے خلاف اپنی من مانیاں شروع کی ہوئی ہیں۔وہ ورکروں اورعوام کااستحصال کررہے ہیں اورانہیں عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے۔ علی برادران اپنے وعدے بھول چکے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مقامی سینئر سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکی وعدہ خلافیوں اورنظراندازکرنے کی سیاست کی وجہ سے دوسری پارٹیو ں کارخ کرنے پر مجبورہوچکے ہیں۔

Comments are closed.