سجاول:گورمنٹ ڈگری کالج میں طلباء سے داخلہ کی ناجائز فیس وصول کی جانے لگی

سجاول ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) گورمنٹ ڈگری کالج میں طلباء سے داخلہ کی ناجائز فیس وصول کی جانے لگی
تفصیل کے مطابق گورمنٹ ڈگری کالج سجاول میں طلباء سے فرسٹ ائیر، اور انٹر، کے داخلہ کے نام پر ناجائز فیس وصول کئے جانے کا انکشاف ہواہے،زبردستی فیس دینے پر طلباء کومجبورکردیا گیا ہے،اورناجائزطورپر کالج انتظامیہ طلباء کو لوٹ رہی ہے جبکہ حکومت نے فرسٹ ائیر اور انٹر میں داخلہ فری کر دیا ہے۔ کالج انتظامیہ غریب طلباء سے ایک ہزار سے پندرہ سو تک فیس وصول کر رہی ہے۔ طلباء اور والدین کوئی فیس ادا نہیں کرتے۔ داخلے میں رکاوٹ کی صورت میں کالج میں دھرنا دیا جائے گا۔

Leave a reply