اسمگلرز کی طرف سے کلکٹرکسٹم ملتان طاہراحمد کی فورٹ منرو میں دعوت خاص

ملتان ( باغی ٹی وی) کلکٹر کسٹم ملتان طاہر احمد اسمگلرز کی فرمائش پر جنوبی پنجاب کے سب سے خوبصورت اور صحت افزاء مقام فورٹ منرو بلایا گیا، اسمگلرز کیطرف سے غیر ملکی قیمتی اشیاء بطور تحفہ کلکٹر کو دی گئیں ۔ انسپکٹر ارشد ندیم اور اسسٹنٹ کلکٹر نعیم رضا نے منصوبہ بندی کے تحت کلکٹر طاہر احمد کو فورٹ منرو” بلا کر پر تکلف کھانےجن میں بلوچی سمجھی، مرغابی، تیتر، مچھلی، دیسی مرغی سمیت تکہ بوٹی پیش کیئے گئے ، کھانوں کے علاوہ اسٹنٹ کلکٹر سمیت کسٹم ملازمین کی رات رنگین کرنے کیلئے شراب و شباب کی محفل کا بندوبست بھی کیا گیا،
مقامی اخبار روزنامہ "نیاکل ملتان ” کے مطابق میزبانی کے فرائض فورٹ منرو کے رہائشی و مقامی اسمگلر صورت خان لغاری کو سونپ دیئے گئے جس نے متذکرہ بالا ڈشز تیار کرائیں جبکہ اس محفل کے دیگر اخراجات کی ادائیگی انہیں حسنی کھیتران نے دیگر اسمگلرز سے حصہ بقدر جثہ وصول کر کے ادا کیے۔ شراب و شباب کے نشے میں مست اسسٹنٹ کلکٹر نعیم رضا کی موجودگی میں انسپکٹر ارشد منیر اور ان کی ہوس پوری کرنے کیلئے بلائی گئی کم عمر لڑکی کے درمیان” ٹن” حالت میں تو تکرار ہونے کی اطلاعات ہیں کیونکہ ہر دونوں ملازمین کسٹم نشے میں مست حالت کے باعث اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے اور فضول غیر اخلاقی طرز عمل کا مطالبہ کرنے کے ساتھ غل غپاڑہ بھی کیا ۔ معاملات کو مزید بگڑنے اور طول پکڑنے سے بچانے کیلئے انسپکٹر اور لڑکی کو علیحدہ علیحدہ کمروں میں بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب کلکٹر کسٹم طاہر احمد کی تصدیق فورٹ منرو میں کسٹم کلکٹر کیساتھ گروپ فوٹو میں موجود اہم اسمگلر ان میں حسنی کھیتران کی صورت میں روزنامہ نیا کل کو موصول ہو چکے ہیں جس کے بارے میں ڈیرہ غازی خان میں نہ صرف کسٹم پولیس کا ٹاؤٹ اور چھوٹے نووارد اسمگلرز کے ساتھ ” مک مکا” کر کے ” دلالی” کا کردار ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے بلکہ ملک دشمن دھندوں میں ملوث اسمگر زکے تمام معاملات اپنا حصہ لیکر کسٹم پولیس کے انچارج ارشد ندیم سمیت اسسٹنٹ کلکٹر نعیم رضا کیسا تھ دیگر افسران تک پہنچانے کی اطلاعات بھی سامنے آنے لگی ہیں فورٹ منرو میں دعوت کے بعد اب انہیں حسنی کھیتران نے اپنے تعلقات بڑھاتے ہوئے کسٹم کلکٹر طاہر احمد تک رسائی میں بھی کامیاب ہو گیا” نیا کل” میں کسٹم کلکٹر طاہر احمد کے اسمگلرز کے ہمراہ گروپ فوٹو کے حوالے سے نام شائع نہ ہونے کی شرط کے ساتھ شہریوں نے ” نیا کل” سے رابطہ کر کے مزید ہوشربا انکشافات کئے جبکہ کلکٹر کسٹم ملتان طاہر احمد کی سربراہی میں جاری لوٹ مار اور کرپشن کرنے والے کسٹم انسپکٹر سمیت اسٹنٹ کلکٹرنعیم رضا بدستور مال بنانے اور نان کسٹم اشیاء کی اسمگلنگ کے غیر قانونی دھندے کو جاری رکھے ہوئے ہیں جن کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کی بجائے کلکٹر طاہر احمد الٹا انکی سر پرستی کرنے لگے ہیں جس سے حکومتی خزانے کو بری طرح نقصان جبکہ کسٹم پولیس کے آفیسران کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے مال بنانے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب نیا کل کی مسلسل نشاندہی کے با وجود کلکٹر کسٹم طاہر احمد اپنے ماتحت پیٹی بھائیوں جو کما و بوت ہیں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان کو بچانے میں متحرک نظر آرہے تھے باوجود اسکے کہ اب انکی اپنی ذات پر انگشت نمائی ہونے لگی ہے وہ بدعنوان ماتحتان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے کماو پوتوں کے حمایت میں کمربستہ نظر آ رہے ہیں اس حوالے سے انسپیکٹر کسٹم ارشد ندیم سے موقف لینے بارے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کال اٹینڈ کرنے کی زحمت گوارہ نہ کی.

Comments are closed.