باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈورڈ کالج پشاور کا انتظام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
عدالت نے کالج انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو معاملہ مل بیٹھ کر حل کرنے کی ہدایت کر دی،سپریم کورٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت کالج انتظامیہ کے تحفظات دور کرے،عدالت نے کالج انتظامیہ کو انتظامی و معاشی امور شفاف انداز میں چلانے کا حکم دے دیا
عدالت نے پیش رفت رپورٹ6 ہفتوں میں طلب کرلی،جسٹس قاضی امین نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کا ہے، اس ملک میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے،
جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ٹیک اوور کرنا چاہتی ہےتو یہ پارلیمنٹ کا مسئلہ ہے،