کالونیوں میں مٹی کی جگہ ہسپتالوں کی ویسٹ سے

قصور
کالونیوں میں مٹی کی جگہ ہسپتالوں کی ویسٹ ڈال کر بھرتی،لوگوں کی زندگیاں خطرے میں
تفصیلات کے مطابق نئی کالونیوں میں مٹی کی بھرتی کی بجائے ہسپتالوں کی ویسٹ سے بھرتی ڈالی جا رہی ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہو گئی ہیں فیروز پور روڈ پر واقع بھلو گاؤں کے قریب کھارا تا بھلو روڈ پر واقع نئی کالونی بنائی جا رہی ہے جس میں کالونی مالکان نے مٹی سے بھرتی کے بجائے ہسپتالوں کی ویسٹ سے بھرتی شروع کی ہے جو کہ انتہائی مضر صحت ہے
کالونی مالکان اپنے پیسوں کی بچت کی خاطر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں کیونکہ کل کو بورنگ کے ذریعے پانی نکالنے سے زہر آلود پانی نکلے گا کیونکہ سڑک سے یہ کالونی 30 فٹ نیچے ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ کالونی مالکان نے چند سال قبل مٹی نکلوائی اور بعد میں نیچے سے ریٹ نکلوا کر فروخت کی جس سے زمین 30 فٹ گہری ہو گئی ہے جس پر کرنے کیلئے کروڑوں روپیہ کی بھرتی مٹی سے ہو گی مگر اس کا حل کالونی مالکان نے یہ نکالا کہ ہسپتالوں سے ویسٹ منگوا کر بھرتی شروع کروا دی ہے
اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور ،اے سی قصور اور پاکستان آرمی11 ڈیو لاہور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس علاقے سے بغیر آرمی این او سی کھیتوں سے مٹی نہیں نکالی جا سکتی

Comments are closed.