قصور
قصور کے نواحی علاقہ اوراڑہ میں غیر قانونی بننے والی سوسائٹی سفاری گارڈن نے اہل علاقہ کا پانی بند کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے اوراڑہ میں بننے والی غیر قانونی سوسائٹی سفاری گارڈن نے اہل علاقہ کی سیوریج لائن بند کر دی جس سے پورے گاوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہونا شروع ہو گیا
پانی جمع ہونے سے سکول جانے والے بچے، نمازی، اور عام عوام شدید پریشانی کے عالم میں ہیں۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گندگی کی وجہ سے ہمارے بچے ہیضہ، ملریا، ڈینگی جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
اہل علاقہ نے ڈی سی قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Shares: