مزید دیکھیں

مقبول

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پانچ زخمی

پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی کے مینہیم...

بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی

کرناٹکا: بھارت میں ایک اور شرمناک واقعہ پیش...

سیالکوٹ پولیس کی ماہ فروری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پولیس نے ماہ فروری...

پاک بحریہ سے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو منتقل

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی جب کہ کموڈورعاصم سہیل ملک نے سی ٹی ایف 150 کی کمانڈ کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف مہمان خصوصی تھے، سی ٹی ایف 150 میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک فورس کی تیرہویں دفعہ قیادت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے زیر قیادت ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے، مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں جن کی مالیت 50 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہا اس موقع پر کموڈورعاصم سہیل ملک نے کہا کہ پاک بحریہ کمبائنڈ فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے، پاکستان نیوی میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔