56 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب کا انعقاد

0
40

56 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب کا انعقاد

56ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب آج پاک فضائیہ کے ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلینس میں منعقد کی گئی۔  تقریب کے مہمانِ خصوصی ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا، ہلال امتیاز (ملٹری)، ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن) پاک فضائیہ تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ  "ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلینس نے آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔ آپ کو چاہیے کے اپنی آگے آنے والی ذمہ داریوں کو پوری مہارت سے سر انجام دیں”۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس درسگاہ میں تربیت کو جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

مہمان خصوصی نے کورس کے گریجویٹس کو ٹرافیز اور اسناد سے نوازا۔ کمبیٹ پائلٹس کے درمیان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی سکواڈرن لیڈر اسامہ شریف غنی نے حاصل کی جبکہ کمبیٹ کنٹرولرز کے درمیان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر محمد ایاز نے حاصل کی۔ایئر آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

Leave a reply